فریال تالپور سے چوہدری محمد اشرف کی ملاقات، میرپور میں چوہدری یاسر سلطان کی بھرپور حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے میرپور سے سابق ٹکٹ ہولڈر و سابق معاون خصوصی چوہدری محمداشرف نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ،صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین ، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی ،وزیر حکومت و ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان ، چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ سابق صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور سٹی ،حاجی چوہدری آصف چوہدری عمر اور راجہ تنویر بھی موجود تھے ۔

محترمہ فریال تالپور نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی یک جان ہو کر میدان میں اترے گی اور انشاءاللہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے اور آزادکشمیر میں پھر حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ،چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت کارکنوں کے حوصلوں کو مزید بلند کرے گی ۔انہوں نے پارٹی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ کارکنوں کو متحرک کریں اور پارٹی منشور کے مطابق اپنی اپنی انتخابی مہم پوری قوت سے شروع کریں ۔اس موقع پر چوہدری محمد اشرف نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور میرپور سٹی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسر سلطان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close