فریال تالپور کی ہدایت: پیپلز پارٹی کے سدھنوتی اور دھیرکوٹ کے تمام امیدوار فوری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لیں

پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے ہدایت کی ہے

کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان اتحاد کے تناظر میں سدھنوتی اور دھیرکوٹ کے حلقوں سے پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں اپنے کاغذات نامزدگی فوری طور پر واپس لے لیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنماء ،عہدیداران و کارکن پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close