ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت

لاہور: حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں گیس سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار اپنی مرضی سے روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک قیمت بڑھا دیتے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین اور دیگر خریداروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس صورتحال پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close