مظفرآباد: محکمہ حسابات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے جون 2026 کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مکمل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
محکمہ حسابات کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کی ماہ جون 2026 کی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کی تنخواہیں ایم پی جی (MPG) نظام کے ذریعے متعلقہ سرکاری ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






