مظفرآباد: نواز شریف کی منظوری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لیے مزید پانچ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 8 راج محل سے ملک محمد نواز خان، ایل اے 18 عباس پور سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 22 توڑر سے سردار عبدالخالق واثی، ایل اے 36 جموں 3 سے محمد احسن رضا اور ایل اے 41 ویلی 2 سے محمد عامر شاہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 18 جون کو بھی 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






