عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تین روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,643 روپے مہنگا ہونے کے بعد 442,636 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,179 روپے اضافے سے 378,345 روپے ہو گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 189 روپے بڑھ کر 7,151 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر 43 سینٹ اضافے کے بعد 4,202 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






