اسلام آباد ، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، سوات ،ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
علاوہ ازیں باجوڑ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کلمہ ورد کا ذکرکرتے رہ
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کنٹرول روم کو ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی ۔
پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، تخت بھائی اور مہمند کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح ہنگو اور اس کے گردونواح میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور اس کے مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لنڈی کوتل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل، شینواری، خیبر، شلمان اور بازار ذخہ خیل کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
محکمہ زلزلہ پیما کے حکام کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے تعین کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






