سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل تین دن اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 2070 روپے کم ہو کر 3 لاکھ87 ہزار 615 روپے ہوگئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 4305 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close