مظفرآباد : سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور اور وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کے بھائی کے انتقال پر ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
ایوان میں وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اجلاس کے دوران سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پینل آف چیئرمین کا اعلان بھی کیا، جس میں ممبران اسمبلی سردار محمد یعقوب، محترمہ تقدیس گیلانی اور خواجہ فاروق احمد شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






