فٹنس ٹیسٹ اب لائیو کیمروں کے سامنے ہوں گے! چیئرمین محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے جائیں گے۔ ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کھلاڑی شامل ہوں گے جبکہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل ہوں گے جبکہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرز کو رکھا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیٹا کو بھی شامل کیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کے 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے نتائج لانا سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سسٹم کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی سیریز میں نتائج اچھے رہے ہیں لیکن ٹورنامنٹس میں کارکردگی پر مزید کام کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کے سامنے کرانے کے حق میں ہوں اور سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا پابند بنایا جا رہا ہے اور جو نہیں کھیلے گا اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں ہر فارمیٹ کی الگ شناخت اور ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ماڈل تیار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close