ٹک ٹاک پر کمنٹ کرنے والے نوجوان پر 17 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ.

جیکب آباد:  آن لائن کمنٹ کا آف لائن جرگہ، ٹک ٹاک پر کمنٹ کرنے والے نوجوان پر 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق جیکب آباد کے علاقے میرپور برڑو میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کمنٹ کرنے کے معاملے پر برڑو برادری کے دو گروپوں کے درمیان جاری تنازع کا جرگہ منعقد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹھل کے رہائشی سردار برڑو اور پیرل برڑو کے گروپوں کے درمیان ایک نوجوان کی جانب سے ٹک ٹاک پر کمنٹ کیے جانے کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ معاملے کے حل کے لیے سردار صدام حسین برڑو کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے کے فیصلے کے تحت کمنٹ کرنے والے فریق پر 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، تاہم جرگے کے دوران معافی مانگنے پر 2 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی اور اس طرح فریق کو 15 لاکھ روپے ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close