آزادجموں و کشمیر کے ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پونچھ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے ایسی حکمت عملی وضح کرنی ہے کہ ان 12 نشستوں پر انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائے ۔ان حلقوں میں جموں کے 6 اور ویلی کے 6 حلقے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جو خدشات ہیں انہیں دور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شفاف لسٹیں مرتب کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام دفاتر سات دن کام کر رہے ہیں کیونکہ یہ ایک اہم ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ اس دفتر کی کیپیسیٹی بڑھانے اور اسے مزید موثر بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے اسے مزید موثر بنا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران سے مکمل رابطہ رکھا جائے اور اس سے مرکزی دفتر کو آگاہ رکھا جائے ہر حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد اور ووٹرز کی تعداد کو واضح کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پاکستان سے رابط کیا جائے گا اگر ممکن ہوا تو ہم مہاجرین مقیم پاکستان کے ملازمین کو بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے کہیں کہ وہ اسکا جموں کشمیر ہاؤس میں اگلے دس دن میں انتظام کریں،میں خود بھی اسکا جائزہ لوں گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسران سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں کس حوالے سے ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسران اور امیدواروں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اجلاس کےمنٹس فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کو بھجیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ووٹ درج کرنے کی مقررہ تاریخ مقرر کی تھی اس کے بعد پھر تاریخ دی گئی اس دوران بھی اگر کسی نے غفلت سے کام لیا تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عاید نہیں ہوتی ۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ دفتر کی ضروری پوسٹوں کو میرٹ کے مطابق پر کیا جائے گا ،اگر فوری طور اگر کوئی ضروری آسامی ہے جیسے ڈیٹا انٹری آپریٹر تو اسے پر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پونچھ ہاؤس کو تمام ممکنہ ضروری سامان فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس وسائل موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ہدایت دے رکھی ہے کہ الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر میں نیٹ ،یو پی ایس ،فوٹو سٹیٹ مشین اور دیگر ضروری سامان موجود ہونا چاہیے ۔ ۔۔اس موقع پر ڈپٹی الیکشن کمشنر محترمہ نویدہ گیلانی نے ممبر الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 12 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ موثر رابطہ کاری کیلیے ایک وٹس ایپ گروپ بنایا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے مکمل رابطے میں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران کی جب چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن سے جو انٹرکشن ہوا اس سے ان کو کافی معلومات حاصل ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز کو austerity measures کی وجہ سے تھوڑے مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق میٹیریل ریٹرننگ آفیسران کو مل چکا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران کے بقول امیدوار کاغذات نامزدگی مسلسل وصول کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ جگہوں سے ووٹ درج نہ ہونے کی شکایات بھی ملی ہیں جنہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے واضح وقت دیا لہذا اب اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






