کراچی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سونا 7,250 روپے مہنگا ہوا تھا، جبکہ دو دن کے دوران مجموعی اضافہ 11,620 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 4,370 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 3,933 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 43.70 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 4,219 ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی 7,279 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






