مظفرآباد (پی آئی ڈی، 4 جون 2026) — آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خواجہ محمد فاروق کو امریکہ میں اپنا اعزازی سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خواجہ محمد فاروق امریکہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی ایک معروف اور بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ “پاکستان ٹائمز” کے مدیر بھی ہیں۔ ان کا شمار امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے خواجہ محمد فاروق کی بطور اعزازی سیاسی مشیر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






