عوام کو بلوں کی ادائیگی سے متعلق بڑا ریلیف

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کر دی، صارفین اب 3 جون 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہرِ قائد کے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ آفیشل الرٹ میں کہا گیا کہ صارفین اب اپنے واجب الادا بل 3 جون 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

بوجھ سے بچنے اور خدمات کے تسلسل کے لیے اپیلواٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد معزز صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت کے اندر آسانی سے اپنے بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔

ادارے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کٹ اؤٹ یا کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے اور شہر بھر میں پانی کی فراہمی و سیوریج کے نظام میں جاری بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اس بڑھی ہوئی تاریخ کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے بل فوری ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close