لاہور: لاہور کے شہریوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی گندم کی فصل کی قیمت میں تقریباً 500 روپے فی من اضافہ ہوا، تاہم آٹے کی قیمت میں 800 روپے فی من تک اضافہ کر دیا گیا، جو عام صارفین کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
صارفین کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے اور عام آدمی کی قوتِ خرید مزید کم ہو گئی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ روزمرہ استعمال کی اس بنیادی ضرورت تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






