تعلیمی میدان میں پاکستان کا مسلسل پانچواں دھماکہ، جس نے دنیا بھر ممالک کو دنگ کر دیا

اسلام آباد : پاکستان نے یورپی یونین کے معروف تعلیمی پروگرام ایراسمس پلس میں مسلسل پانچویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 98 طلبہ ایراسمس پلس اسکالرشپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد پاکستان اس پروگرام میں سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرنے والا ملک بن گیا۔

رواں سال یورپی یونین نے اپنے اس ممتاز تعلیمی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار 872 اسکالرشپس کا اعلان کیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 75 اسکالرشپس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق پاکستانی طلبہ کی مسلسل کامیابی عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں، محنت اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close