دشمن اس شکست کو کبھی نہیں بھول پائے گا! فیصل ممتاز راٹھور کا چیلنج

چڑی کوٹ سیکٹر: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایل او سی کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور دفاعِ وطن پر مامور پاک افواج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ معرکۂ حق “بنیان مرصوص” میں پاک افواج کی تاریخ ساز فتح کو دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج راتوں کو جاگتی ہیں تو قوم سکون اور اطمینان کی نیند سوتی ہے، جبکہ افواجِ پاکستان کے جذبے، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، کیونکہ تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیلِ پاکستان ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کوئٹہ دہشتگردی واقعے کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close