ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی وجہ سے ہے! وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید عبدالعزیز کے اہلخانہ سے بڑا وعدہ

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 ہزار فٹ بلند گلیشیئر پر دفاعِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close