جب تک ہماری افواج جاگ رہی ہیں، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم کا کڑک بیان

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور دفاعِ وطن پر مامور پاک افواج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ معرکۂ حق “بنیان مرصوص” میں پاک افواج کی تاریخ ساز فتح کو دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک افواج راتوں کو جاگتی ہیں تو قوم سکون سے سوتی ہے، جبکہ افواجِ پاکستان کے جذبے، قربانیوں اور عزم پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، کیونکہ تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیلِ پاکستان ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کوئٹہ دہشتگردی واقعے کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close