سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 8034 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4508 ڈالر پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close