مظفرآباد: چوہدری لطیف اکبر سے نو تعینات کوارڈینیٹر تجوید القرآن ٹرسٹ صاحبزادہ فضل رسول طاہر نے ایوانِ صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صاحبزادہ فضل رسول طاہر نے آزاد کشمیر میں قائم دینی مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ اقامتی طلبہ کے وظائف میں اضافے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام مسالک کو ساتھ لے کر چلنے، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے نو تعینات کوارڈینیٹر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مذہبی امور سے متعلق دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






