“طاقت نہیں، مکالمہ ہمارا ہتھیار ہے” — شوکت جاوید میر

مظفرآباد(پی آئی ڈی )12 مئی 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہاجرین نشستوں کے خاتمے سمیت اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے نو جون کو ریاست گیر احتجاجی مظاہروں ریلیوں دھرنوں اور اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کال پر نظر ثانی اور ڈیڈ لائن آف توسیع کی اپیل کر دی اور کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت مقدمات قائم کر کے لاٹھی چارج آنسو گیس گرفتاریوں کا تصور بھی نہیں کر سکتی طاقت کا استعمال اور فرسودہ حربے آمریت کی تعصب سے بھرپور تعفن زدہ فرسودہ روایات ہیں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں ایٹم بم سے مہلک ہتھیار مکالمے کی قوت کو اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھتی ہے وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باوجود سنجیدگی کا مثبت انداز اپنایا ہے دارالحکومت مظفرآباد سمیت کسی بھی ضلع تحصیل شہر یا قصبے میں حالات خراب کرنے والوں کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران نے عقل و شعور کا مظاہرہ کیا جس پر پیپلز پارٹی کی حکومت ان کی صبر آزما جدوجھد کو احترام دیتی ہے البتہ حدود قیود سے تجاوز کرنے ٹکراؤ کو جنم دیتا ہے ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات آئینی مدت پر ہوں گے التواء خارج ازامکان ہے یہ بے پرکی اڑانے والے پُرامن ریاستی ماحول کو مکدر کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا لائن آف کنٹرول سماہنی پر فقید المثال استقبال استقبال اور باغ میں پاکستان زندہ آباد ریلی میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی شرکت نے حکومت کی کارکردگی اور نظریاتی رشتوں کو پروان چڑھانے کی شاندار پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی جس کی بناء سیاسی مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز واضح برتری کے ساتھ سنگل لارجر پارلیمانی پارٹی بن کر ابھرے گی اور دوبارہ حکومت تشکیل دینے کے ساتھ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست اور بلا تخصیص خدمت کا انقلاب برپا کرے گی انھوں نے کہا کہ آپریشن سندھور میں بھارت کو عبرتناک شکست اور چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان اور افواج پاکستان کو معرکہ حق بنیان مرصوص میں عظیم الشان فتح کا جشن اہل کشمیر نے اپنے پاکستانی بھائیوں سے بڑھ چڑھ کر مناتے ہیں بھارت کے سینے پر آگ کے شعلے جلا دیئے ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی عسکری قیادت منہ چھپاتی پھر رہی ہے اور پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے والے بھارتی اس وقت وینٹیلیٹر پر ہڑے ہوئے ہیں اور پاکستان نے اسرائیل ایران کے درمیان امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کر کے تیسری نیو کلیئر وار چھڑنے سے روک دی اور پاکستان کی عالمی سطح پر نیک نامی عزت شہرت بھارت کیلئے موت اور تباہی کے مترادف ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close