باغ( پی آئی ڈی) 11 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے 36 برس بعد اپنے والد کے اعلان کو عملی جامہ پہنا دیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے چھتر دھڑہ پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس پل کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ 1990 میں ممتاز حسین راٹھور نے بطور وزیراعظم اس پل کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، سردار قمرالزمان،وزیر مواصلات سردار ضیاء القمر، مشیر حکومت احمد صغیر ممبر کشمیر کونسل عدنان سیاب و دیگر موجود تھے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






