لاہور: لاہورمیں برائلر بھی بلیک میں فروخت ہونے لگا ۔ضلعی حکام کی سرکاری ریٹ لسٹ پر زندہ برائلر فارم ریٹ 355 ہے لیکن فارمرز نے سپلائی 360 روپے فی کلوگرام پر دی ، برائلر سرکاری قیمت پر نہ ملنے کیوجہ سے گوشت بھی سرکاری قیمت پر نہیں مل رہا ۔ برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے مقررہے لیکن 560 سے 570 روپے میں فروخت جاری ہے جبکہ زندہ برائلر تھوک ریٹ 369 لیکن پرچون ریٹ 383 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





