دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟

دکانوں، کاروبار اور مارکیٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری اقدامات (آسٹرٹی میئرز) کے تحت کاروباری اوقات کار میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے بھر رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم بعض اہم شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز کو رعایت دی گئی ہے۔ یہ ادارے رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی وقت کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور گروسری اسٹورز بھی رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے تک سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے، اور یہ پابندی نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات توانائی کی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض شعبوں میں نرمی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close