پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس میں 50 ہزار روپے پر ماہانہ کتنا منافع ملے گا؟ جانئے

 ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ماہانہ منافع کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ شرح کے تحت ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9.60 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اس شرح کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ تقریباً 830 روپے منافع حاصل ہوگا۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اسکیم کا آغاز فروری 1992 میں کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد عوام کو باقاعدہ ماہانہ آمدن فراہم کرنا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کی مدت پانچ سال ہوتی ہے جبکہ منافع کا آغاز سرمایہ کاری کے دن سے ہی ہو جاتا ہے۔

اس اسکیم میں پاکستان کے تمام شہریوں سمیت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری انفرادی، مشترکہ اکاؤنٹ یا نابالغ بچوں کے نام پر بھی کی جا سکتی ہے۔

قومی بچت حکام کے مطابق اس اسکیم میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد 50 ہزار روپے مقرر ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

ٹیکس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ فائلرز پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ نان فائلرز کیلئے یہ شرح 30 فیصد رکھی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اسکیم پر زکوٰۃ کی کٹوتی لاگو نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close