میرپور (پی آئی ڈی) 3 مئی 2026
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آج جنیال میں آباد ایل او سی متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے انہیں مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرتا ہوں جو ایل او سی متاثرین جنیال میں آباد ہیں ان کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں متاثرین ایل او سی پر دشمن کی گولہ باری کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں آباد ہوئے ہیں آج سے اس عارضی ٹھکانے کے آپ مالک بن گے ہیں جس پر آپ سب کو مبارک پیش کرتا ہوں ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے دور حکومت میں بھی خالق آباد اور گرد و نواع میں رہائش پذیر مہاجرین کو ان کے مالکانہ حقوق دیئے گے تھے اب جنیال میں آباد متاثرین ایل او سی کو پیپلز پارٹی کی حکومت مالکانہ حقوق دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن لیکر آئی ہے ، ہم نے جنیال کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دے دیئے ہیں، اس حوالے سے وہی نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کیا جا رہا ہے جیسا نوٹیفیکشن چوہدری عبدالمجید کے دور میں ہوا تھا۔جنیال کے لیے ڈسپنسری کے قیام کا بھی اعلان کرتا ہوں ، 2026 کے انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کامیابی کی نوید ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جنیال میں آباد مہاجرین کے کنبہ جات کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر وزرائے حکومت چوہدری یاسر سلطان ، چوہدری اخلاق ، چوہدری ارشد حسین ، ڈی جی پولیٹیکل آفئیرز عامر ذیشان جرال ، چوہدری صہیب ارشد ، تاج جمالی ، ماسٹر اعجاز ، کونسلر چوہدری املاق ، کونسلر چوہدری عامر ، سمیت دیگر نے شرکت کی ، جلسہ گاہ عوام الناس سے بھری تھی ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا جنیال پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ، اور پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں ، کارکنان کی جانب سے شہید بی بی اور شہید بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے گے ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو زبردست نعرے بازی میں پنڈال میں خوش آمدید کہا گیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اقتدار، اختیار اور قلم عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں ، حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنائے گی۔ اچھی قیادت مسائل کے حل کی ضمانت ہوتی ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے لیے عالمی سطح پر مؤثر آواز اٹھائی، آج کی تقریب کا مقصد جنیال کے عوام کو ان کے حقوق دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان جنیال نے ایل او سی پر رہتے ہوئے بے شمار مشکلات برداشت کیں اور قربانیاں دیں، جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ “آج ہم حق دینے آئے ہیں، اگلی بار ووٹ لینے آئیں گے”، سیاست میں نیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اللہ نیک نیت کا صلہ دیتا ہے۔ حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے جو روٹی، کپڑا اور مکان کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، ،پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا، عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی، کچھ عرصہ قبل عوام کا سیاست پر اعتماد کمزور ہوا تھا، اس خلا کو م پیپلز پارٹی نے پر کیا، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا ہے جس کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






