حفاظ کرام کی دستار بندی، مگر اصل سرپرائز کچھ اور تھا

میرپور (پی آئی ڈی)03مئی2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دارالعلوم معراج السلام و مسجد اقصی میں جاکر قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء کی سالانہ دستار بندی میں شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے حفاظ کرام کی دستار بندی کی اس دارالعلوم کو معروف سماجی شخصیات حاجی لال دین حاجی محمد زمان، محمد رمضان،  حاجی صابر مغل، زاہد مغل کا خاندان چلا رہا ہے  جس سے 100 سے زائد حفاظ کرام فارغ التحصیل ہوئے ہیں، تقریب سے چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ ذوالفقار علی نے بھی خطاب کیا۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کیاکہ صابر اور زاہد مغل کا خاندان جس  طرح سیاست کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے  وہ قابل ستائش ہے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے  دینی تعلیم کے لیے جو بھی خدمت ذمہ لگائیں گے پوری کریں، دین اسلام کی تعلیم دنیا اور آخرت کا سبب کا ذریعہ ہے۔انہوں قرآن مجید حفظ کرنے والوں کی دستار بندی کی اور انہیں مبارکباد دی اس موقع علماء کرام،  عمائدین،  سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close