مظفرآباد (پی آئی ڈی) 29 اپریل 2026: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر / وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے “دی پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2026” کا مسودہ قانون ایوان میں پیش کیا جسے مزید غور کے لیے متعلقہ مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا۔
اسی طرح وزیر قانون و پارلیمانی امور نے “آزاد جموں و کشمیر سروس ٹربیونلز (ترمیمی) ایکٹ 2026” کا مسودہ بھی ایوان میں پیش کیا، جسے متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






