مشقت سے تیار اشیا کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ۔ وزارت تجارت نے اس حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جبری مشقت سے تیارکی گئی اشیا کی ممالک یا اداروں سے درآمد ممنوع ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل یا جزوی جبری مشقت کے ذریعے پیدا یا تیار کی گئی اشیا کی درآمد پر پابندی ہوگی، وفاقی حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن کے متعین اشیا، اداروں اور ممالک کی نشاندہی کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق متعین ممالک سے اشیا کی درآمد پر دستاویزی شواہد یا سرٹیفکیشن کی فراہمی لازم ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close