مظفرآباد(پی آئی ڈی) 29اپریل 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے بذریعہ پریس ریلیز عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ابتدائی انتخابی فہرست (Preliminary Electoral Rolls) شائع کر دی گئی ہے۔
اگر کسی اہل ووٹر کا ووٹ درج ہونے سے رہ گیا ہو یا غلط حلقہ / غلط مقام پر درج ہو تو وہ مقررہ مدت کے دوران اپنی درستگی کروا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے درخواستیں متعلقہ ریوائزنگ اتھارٹی (ڈیپٹی کمشنر) صاحبان کے پاس 28 اپریل تا 04 مئی 2026ء تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ بروقت درخواست جمع کروا کر اپنے ووٹ کے اندراج اور درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ حتمی انتخابی فہرست میں کسی قسم کی کمی یا غلطی باقی نہ رہے۔الیکشن کمیشن عوام الناس سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتا ہے تاکہ شفاف اور درست انتخابی فہرست کی تیاری ممکن ہو سکے۔
٭٭٭٭
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






