بیروت : حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی جنگی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے 1980 کی دہائی کے خودکش حملوں کے حربوں کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک غیر معمولی فوجی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کو لبنانی سرزمین پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے خصوصی سوسائیڈ اسکواڈز کو الرٹ کر دیا ہے۔فوجی کمانڈر کے مطابق حزب اللہ اب ان ہی جنگی طریقوں کی طرف لوٹ رہی ہے جو 1980 کی دہائی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوئے تھے۔ خودکش بمباروں کے بڑے گروپوں کو پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے تحت جنوبی لبنان کے ان علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے۔ان اسکواڈز کا بنیادی مشن مقبوضہ لبنانی دیہاتوں میں موجود اسرائیلی افسران اور سپاہیوں کے ساتھ براہِ راست تصادم اور انہیں نشانہ بنانا ہے تاکہ دشمن کے لیے وہاں قیام ناممکن بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






