کم عمر شادی اب مہنگی پڑے گی

پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچیوں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون سازی کی گئی ہے۔

ان کے مطابق پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 میں کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ 18 سال سے کم عمر سے نکاح کرنے والے افراد کو سزا دی جائے گی، جبکہ والدین یا سرپرست کی معاونت کی صورت میں 2 سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close