اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر ای سی سی نے اظہار اطمینان کیا، جب کہ اشیائے ضروریہ خصوصا ٹماٹر، پیاز، آٹا، لہسن اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔اِسی طرح کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، پاکستان نیشنل ہاکی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے پر 3 کروڑ روپے کے انعامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن اور اے آئی سسٹم کیلئے 37 کروڑ مختص کرنے اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کیلئے تقریبا 6 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی۔علاوہ ازیں یہ رقم ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادائیگی کیلئے ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






