لاہور (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔پی ایس ایل کے فائنل میچ کے فزیکل ٹکٹس آج صبح سے مقرر کردہ کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






