ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان

 نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار کا منفی رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 0.7 فیصد کم ہے اور 100 انڈیکس1199 پوائنٹس کمی سے 169472 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کورین کاسپی 2.3 فیصد اضافے پر ہے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کاسیٹ میں 1 فیصد اضافہ ہے جبکہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں 0.15 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.25 اضافہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close