ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت اور مقام کیا ؟ جانئے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،   پشاور، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بٹ خیلہ، ہری پور اور بونیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی زمین لرزتی رہی۔

زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے دوران لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close