سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

صوبے بھر کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ متعدد اشیاء سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیموں (چائینہ) کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت 18 روپے مقرر ہونے کے باوجود بازار میں 30 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ پیاز 50 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 45 روپے ہے مگر مارکیٹ میں یہ 80 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ لہسن (چائینہ) بھی 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ادرک کی سرکاری قیمت 270 روپے ہونے کے باوجود یہ 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دیگر سبزیوں میں بھنڈی 120 روپے اور ٹینڈے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں تربوز 50 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو، سیب 355 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو، اور کیلا 150 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 200 روپے فی درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close