خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو کے سیاسی حریفوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں موجود وزیر اعظم کی اتحادی حکومت کو شکست دینے کے لیے ایک بار پھر متحد ہو رہے ہیں۔
سابق وزرائے اعظم نفتالی بینیٹ اور یائر لیپڈ نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں “بینیٹ 2026” اور “دیئر از اے فیوچر” کے انضمام کا اعلان کیا ہے۔
اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد سیاسی اتحاد کو مضبوط بنانا، اندرونی اختلافات ختم کرنا اور تمام تر توجہ آنے والے اہم انتخابات جیتنے اور اسرائیل کو مستقبل کی سمت لے جانے پر مرکوز کرنا ہے۔
نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام “ٹوگیدر” رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں رہنما اس سے قبل بھی ایک ساتھ حکومت بنا چکے ہیں، جب انہوں نے 2021 کے انتخابات میں نیتن یاہو کے مسلسل 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ کیا تھا، تاہم ان کی وہ اتحادی حکومت صرف 18 ماہ تک برقرار رہ سکی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






