مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 825 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






