پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ رپورٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد نان ٹیکس ریونیو کی وصولی بڑھ گئی۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ صرف مارچ 2026 میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 52 ارب روپے اضافی لیوی جمع ہوئی۔

 

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق صارفین سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی۔ جولائی سے اپریل کے وسط تک ایک  ہزار 234 ارب روپے لیوی لی گئی۔

رواں مالی سال جولائی میں 157 ارب، اگست کے دوران 103 ارب 46 کروڑ روپے اور ستمبر میں 112 ارب 85 کروڑ روپے لیوی وصول کی گئی۔ اکتوبرمیں 143 ارب 48 کروڑ روپے،نومبرمیں 148 ارب 36 کروڑ ، دسمبر میں 162 ارب 46 کروڑ، جنوری میں 160 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

فروری میں 120 ارب 39 کروڑ جبکہ مارچ میں 139 ارب 48 کروڑ روپے لیوی جمع ہوئی۔ رواں مالی سال مجموعی طور پر 1468 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close