فضا علی کی نازیبا حرکت ، وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے شدید تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کی نازیبا حرکت پر شدید تنقید کی ہے۔

ایک انٹرویو میں عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو اسے دیکھنا چاہیے، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اداکارہ نے اپنی 8 سے 10 سال کی بچی کو پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سرعام یہ سب کریں اور پھر اسے ٹی وی پر لائیو نشر بھی کیا جارہا ہے۔

ان مزید کہنا تھا کہ فضا بی بی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جس میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں۔

سوتیلے والد نے بیٹی کی فرمائش پر فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھالیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close