قومی ٹیم کے مایہ ناز بالر عثمان طارق نے اپنا اگلا ہدف بتا دیا

کراچی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل عثمان طارق نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں کنڈیشنز سپنرز کو سپورٹ کریں گی، ہدف یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان طارق کا کہنا تھا کہ کوئی ایک وکٹ نہیں، سب ہی بیٹرز کی وکٹ پر نظریں ہیں، جب ٹیم کو آپ سے توقعات ہوتی ہے تو یہ ذمے داری کا احساس اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر پلیئر کا اعتماد کافی بہتر ہو جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹرز سے لیگ کرکٹ میں توقعات بڑھ جاتی ہیں،ٹاپ لیول کرکٹ میں آپ کا نام نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس اہم ہوتی ہے، آپ جتنا بڑا بھی نام ہوں، اگر اچھی بالنگ نہیں ہوگی تو رزلٹ نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے ایکشن کے اثر کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر انحصار کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹر کو اس کے سٹرانگ زون کے بجائے اپنے پلان کے مطابق کھلاں۔عثمان طارق نے مزید کہا کہ آج کل ٹی 20 کرکٹ کافی بیٹنگ فرینڈلی ہوگئی ہے، آج کل کی کنڈیشنز میں بالرز کو کافی دماغ لگانا ہوتا ہے، بیٹر کے لئے میچ کی سیچیوشن کے مطابق گیندیں پلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close