ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کیا، اس موقع پر اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

پاکستان ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے کرے گی۔ قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں ہوگا۔

اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ وہ اور اسد شفیق گزشتہ 18 ماہ سے سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، جبکہ مصباح الحق اور سرفراز احمد چھ ماہ قبل کمیٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں اور کھلاڑیوں کا انتخاب ہر فارمیٹ میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close