//

امریکہ کا ایران پر پہلی بار سمندری ڈرونز سےحملہ، ویڈیو نے دنیا کو چونکا دیا

امریکی سینٹ کام نے ایران میں بحری تنصیب پر ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران میں آبدوزوں اور بحری جہازوں کی مرمت کے مرکز پر کیے گئے ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کے دوران پہلی بار ’’کورسیئر سمندری ڈرونز‘‘ کا استعمال کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بندر عباس نیول بیس پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ایران کی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں دوبارہ حملوں کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close