سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم اس بار بڑھوتری کی رفتار نے مارکیٹ حلقوں کو چونکا دیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1,114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 4,933 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی حرکت سونے کے بھاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close