محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ماہِ رمضان کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز انہی اسکولوں کی تعطیل صبح 11:30 بجے ہو جائے گی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک جاری رہے گی، اور جمعے کو صبح کی شفٹ 10:30 بجے تک محدود ہوگی۔ اسی طرح دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعے کے دن دوپہر کی شفٹ 1:15 بجے اختتام پذیر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اوقات رمضان المبارک کے دوران فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔





