پرائیویٹ اسکولوں کی اجارہ داری، گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی فیسوں میں بڑا اضافہ

 

لاہور (نیوز ڈیسک) والدین پرائیویٹ سکولوں کے اخراجات اور نت نئے مطالبات سے کہیں نہ کہیں تنگ ضرور ہیں، اب معروف کالم نویس اور ولاگر محمد کاشف میئو نے بتایاکہ’’لاہور گرائمر سکول (جونئیر گرلز برانچ جی ون جوہر ٹاؤن) نے گرمیوں کی چھٹیوں سے اگلے تعلیمی سال کے لیے فیسوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا، ماہانہ فیس 34 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کر دی۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ قانونی طور پر یہ پرائیویٹ سکول 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتے، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان پرائیویٹ سکولز کو کسی قاعدے قانون کا پابند بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close