60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے اہم خبر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا۔

اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طرف سے محبت کا اظہار میرے لئے اعزاز ہے ، شدیددھند کےباوجود طلبہ سےملنے کیلئے فیصل آباد پہنچی ، آج میرے والد سے ڈانٹ پڑے گی کہ دھند کی وجہ سےپائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی۔انھوں نے بتایا کہ 6 یونیورسٹیز میں جاکر اسکالر شپس دے چکی ہوں، خود جاکر اسکالر شپس نہ دیتی تو پتہ نہین چلتا کتنے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ دی ہے، 100فیصد میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے، بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی اسکالرشپس لارہی ہوں۔انھوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آپ کی اسٹوری سن کر لگتا ہے 30 ہزار اسکالر شپ بہت چھوٹا نمبر ہے، اگلےسال اسکالر شپ پروگرام 50 ہزار تک لیکر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ پنجاب کے ہونہار اسٹوڈنٹ کیلئے وقف کردیا ہے، 30 ہزار اسکالر شپ میں سے 60 فیصد پنجاب کی بیٹیوں کو گئی ہیں، جن بچیوں نے اسکالر شپ جیتی ہیں لگتا ہے پنجاب میں گرلز پاور مضبوط ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےلیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے، 40 ہزار نہیں1لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو بچے 60 فیصد یا اس سے اوپر نمبر لیں گے سب کو لیپ ٹاپس دیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کالجزبھی اس میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ بچے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مجھے شکریہ بولیں، یہ آپ کا حق تھا یہ آپ کے دن رات کی محنت تھی، سرجھکا کر نہیں اٹھا کر اسکالر شپ لو یہ آپ کا میرٹ اور محنت ہے۔

وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 10 ماہ کے عرصےمیں بچوں نے مجھے ماں کا ٹائٹل دے دیا، ایک بچے نے بتایا وسائل کی کمی کی وجہ سےایک سال تعلیم سے محروم رہا، سب بچے خواب دیکھتے ہیں میں نے خواب دیکھے ہیں، اچھی زندگی،اعلیٰ تعلیم کچھ کر دکھانے کا خواب سب دیکھتےہیں، کچھ کے خواب پورے ہوجائیں کچھ کے ادھورے رہ جائیں لیکن پنجاب کے بچوں کو کیساتھ ایسا اب نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close